پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے میں ہیں / الزبتھ ٹروڈو
لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعات پاکستان اور بھارت کا اندرونی معاملہ
سرینگر/03ستمبر: امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان الزبتھ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ امریکا پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے میں ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر امریکا کی جانب سے جاری کردہ پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان الزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہو اور اس سلسلے میں دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو چاہئے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔الزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ نہیں کریں گی، یہ پاکستان اور بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تاہم ان کا ملک پاکستان اور بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل اور برداشت سے کام لیں۔ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، پاکستان اور بھارت کی افواج آپس میں رابطے میں ہیں اور امریکا بھی تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
Comments are closed.