سی آر پی ایف کے افسر نے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی ختم کی

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی

سرینگر /02ستمبر: سی آر پی ایف کے ایک اور افسر نے بھدرواہ میں اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ فورسز افسر کی جانب سے اس طرح کا سخت قدم کیوں اُٹھایا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا البتہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں تعینات فورسز اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کرنے کے واقعات رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں تازہ واقعے میں جموں ضلع کے بھدرواہ میں تعینات 33بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ ایک ASIافسر امرت بھردواج تعینات تھا مذکورہ افسر نے آج صبح اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس سے وہ خون میں لت پت وہی گرپڑا جس کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس پی بھدرواہ نے کہا کہ مذکورہ فورسز افسر پولیس کملیس میں تعینات فورسز اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ راست قدم اُٹھایا تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک افسر کا تعلق بھارلپورہ آسام سے تھا ۔

Comments are closed.