مہنگائی نے غریب لوگوں کی کمر ٹیڑھی کردی ؛متعلقہ اداروں کے ملازمین کی غفلت شعاری کا شاخسانہ

سرینگر /02ستمبر: وادی میں ایک طرف کووناوائرس کا قہر جاری ہے تو دوسری طرف مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے کے ملازمین گہری نیند میں سوئے ہوئے ہیںجس کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں کے وارے نیارے ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں ایک طرف کوروناوائرس کی قہر سامانیاں جاری ہے تو دوسری طرف مہنگائی نے لوگوں کی نیندیں اُڑادی ہے ۔ کووڈ19کے پیش نظر لاک ڈاون یا مشروط کاروباری سرگرمیوں کے تحت دکانیں پوری طرح سے کھلی نہیں ہے جس کی وجہ سے ناجائز منافع خور حالات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے موقعے کا فائدہ اُٹھارہے ہیں اور لوگوں کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ۔ کریانہ والے ، سبزی فروش ، قصابوں اور مر غ فروشوں کے ساتھ ساتھ دیگر تاجروں نے بھی لوگوں کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ وادی میں ایک طرف کورروناوائرس نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے تو دوسری طرف کوروناکی آڑ میں ناجائز منافع خوروں نے پر پھیلادئے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیند حرام ہوچکی ہے جبکہ ناجائز مفافع خوروں کی نکیل کسنے کیلئے قائم کردہ اداروں میں تعینات ملازمین دن بھر دفاتر میں گھپ شپ میں وقت گزاری کرتے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگ ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں ۔

Comments are closed.