بڈگام میں عسکریت پسندوں کے چار معاونین گرفتار ؛گرفتار شدگان سے پوچھتاچھ کا عمل شروع، کیس درج

سرینگر /02ستمبر: بڈگام میں پولیس اور فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ 4افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاجن کے متعلقہ بتایا گیا کہ یہ جنگجوئوں کے معاون کاروں کے بطور کام کررہے تھے ۔ گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے سے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ 4 جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس اور فوج کی 53 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران بیروہ کے پیٹھ کوٹ علاقے سے لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ چار اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے گرفتار شدہ اعانت کاروں کی شناخت شکیل احمد وانی ولد غلام احمد وانی، شوکت احمد ولد عبد الرشید ساکنان پیٹھ کوٹ اور عاقب مقبول خان ولد محمد مقبول خان ساکنہ چٹہ بگ بڈگام، اور اعجاز احمد ڈار ولد اسد اللہ ڈار ساکنہ چرونی چرار شریف کے بطور کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے ۔

Comments are closed.