سرینگر میں این آئی کی تازہ چھاپہ مار کارروائی ؛بٹہ مال اور مندر باغ گائو کدل میں کئی رہائشی مکانوں کی تلاشی

سرینگر /02ستمبر: قومی تحقیقاتی ایجنسی، این آئی اے نے سرینگر میں مزید چھاپے ڈال کر داندر کھا بٹہ مالو اور مندر باغ سرینگر میں کئی رہائشی مکانوں ک تلاشی لی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ، این آئی اے کی جانب سے سرینگر میں مختلف جگہوں پر تازہ چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے ، مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری جمعیت نے آج بٹہ مالو کے داندر کھا علاقے میںغلام احمد ڈار، اشتیاق احمد ڈار اور محمد ایوب مٹا جبکہ مندر باغ میں مشتاق احمد خان کے گھروں پر چھاپے ڈالے ۔ ذرائع کے مطابق ان افراد کا تعلقہ ایل او سی ٹریڈ سے تھا اور وہ سبھی تاجر ہے ۔رہائشی مکانوں کی تلاشی کے دوران کوئی بھی ناقابل اعتراض اشیاء یا دستاویز این آئی کے ہاتھ نہ لگا جبکہ اس دوران کسی کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ تاہم دونوں علاقوں میں ایک دم سے بھاری فورسز اور پولیس کی نفری سے علاقہ میں لوگ سہم کے رہ گئے ۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں 2017سے این آئی اے اور ای ڈی کی جانب سے متعدد کارروائیاں انجام دی گئی جس دوران درجنوں علٰحدگی پسند لیڈران اور دیگر افراد کو گرافتار کرلیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ وادی میں سرگرم جنگجوئوں تنظیموں کیلئے پاکستان اور دیگر ممالک سے رقومات کا بندوبست کررہے تھے ۔

Comments are closed.