جموں کشمیر میں کورنا کی قہر سامانیاںجاری ، مزید 15 اموات سے تعداد 745تک پہنچ گئی

641نئے افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت، 595صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت

تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 367اور جموں سے 274نئے کیس ریکارڈ

سرینگر /02ستمبر: کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ بدھ کو مزید 15 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 745تک پہنچ گئی ۔تازہ ہلاکتوں میں جموں سے پانچ جبکہ کشمیر سے 10اموات ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دوران بدھ کو مزید 641افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 367اور جموں سے 274نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 595مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ بدھ کے روز مزید 15 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد745تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں بدھ کو 15افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔جن میں سے پانچ ہلاکتیں جموں جبکہ 10کشمیر سے ریکارڈ کی گئی ۔ بدھ کو مزید 15ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 745تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران بدھ کو مزید 641افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 367اور جموں سے 274نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 595مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔

Comments are closed.