بارہمولہ گرینیڈ حملے کے ما بعد شبانہ چھاپوں میں دو نوجوانوں کو کیا گیا گرفتار

دونوں نوجوان لشکر کیلئے کام کر رہے ہیں اور گرینیڈ حملے میںملوث ہے / ایس ایس پی بارہمولہ

سرینگر/یکم ستمبر: آزاد گنج بارہمولہ میں گرینیڈ حملے کے ایک دن بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے شبانہ چھاپے مار کارورائیاں عمل میں لاتے ہوئے دو نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جو مبینہ طور پر اس گرینیڈ حملے میںملوث ہے ۔ادھر ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ گرفتار کئے گئے دونوں نوجوان گرینیڈ حملے میںملوث ہے اور وہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس و سیکورٹی فورسز نے بارہمولہ میں شبانہ چھاپہ مار کارورائیاں عمل میںلائی جس دوران دونوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس و سیکورٹی فورسز نے شبانہ چھاپہ مار کارورائیا ں عمل میںلائی جس دوران انہوں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس گرینیڈ حملے میں ملوث ہے ۔ پوکیس کے ایک سنیئر افسر نے دو نوجوانوں کی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ شمالی قصبہ کے آزاد گنج علاقہ میں گذشتہ روز ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا جس میں سات عام شہری زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو کو علاج ومعالجہ کیلئے سرینگر منتقل کر دیا گیا تھا ۔ ادھر ایس ایس پی بارہمولہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوان گرینیڈ حملے میں ملوث ہے اور وہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ معاملے میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.