لیفٹنٹ گورنر منوج سنہاء نے کیا درگاہ حضرتبل کا دورہ ، آستان عالیہ پر دی حاضری

مذہبی لیڈران لوگوں کو کووڈ19کے بارے میں جانکاری فراہم کریں/ ایل جی

سرینگر/یکم ستمبر: لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج درگاہ حضرتبل میں حاضری دی ، ایل جی کے ہمراہ مشیر بصیر خان، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ضلع کمشنر سرینگر تھے جس دوران ایل جی منوج سنہا نے درگاہ کے منتظمین اور متولی پر زور دیا کہ مذہبی عبادات کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کو یوٹی بنانے کے بعد پہلی بار کسی لیفٹنٹ گورنر نے درگاہ حضرتبل میں حاضری دی اور آسان عالیہ کے اندر جاکر مشاہدہ کیا ۔سابق گورنر جموں کشمیر این این ووہرا کے بعد کوئی بھی گورنر درگاہ نہیں گیا تھا ۔ این این ووہرا نے اپنے دور میں کئی بار درگاہ حضرتبل کا دورہ کیا تھا ان کے بعد آئے ہوئے ستیہ پال ملک یا یوٹی بننے کے بعد گریش چندر مرمونے بھی درگاہ پر حاضری نہیں دی ۔ لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج درگاہ حضرتبل آستان پر حاضری دی اور درگاہ کے اندر جاکر آسان عالیہ کا مشاہدہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے یوٹی جموں کشمیر کیلئے امن اور ترقی کی دعا کی ۔ منوج سنہا نے مذہبی لیڈران پر زور دیا کہ وہ آستانوں اور دگراہوں میں لوگوں کو کووڈ 19سے متعلق جانکاری فراہم کریں اور مذہبی مقامات پر حاضری کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں ۔ لفننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ مشیر بصیر خان، صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولی اور ضلع کمشنر سرینگر شاہد اقبال تھے ۔

Comments are closed.