آری پانتھن سے کھاگ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ؛لوگوں کو مشکلات ،حادثات کا اندیشہ ،انتظامیہ سے فوری توجہ دینے کا مطالبہ

سرینگر /31اگست /کے پی ایس : وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے آری پانتھن سے کھا گ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے جس سے لوگوں کا عبورومرور اورگاڑیوں کی آمد ورفت مشکل بن گئی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ 14کلومیٹرپر مشتمل سڑک جو اس پورے علاقے کے سینکڑوں دیہات کے لوگوں کو سرینگر سے ملاتی ہے کی حالت انتہائی خستہ حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑک میں ایسے کھڑ اور خندق ہوئے ہیں کہ اس پر پیدل چلنابھی مشکل بن گیا ہے جبکہ گاڑیوں کو خراب حالت کی وجہ سے ہر وقت حادثہ پیش آنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت سے متعلق مقامی لوگوں نے متعلقہ افسران کوتفصیلات دی ہیں اور اس کی تجدید ومرمت کی استدعا بھی کی تاہم کافی یقین دہانیوں کے باوجود بھی اب تک خاطرخواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے علاقہ کی رابطہ سڑکوں کی تجدید ومرمت عمل میںلائی گئی ہے جو خوش آئند قدم ہے لیکن مین سڑک کی طر ف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔جس سے لوگوں کی آواجاہی مشکل بن گئی ہے اور اس سے تجارتی وکاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیہات کے لوگوں کا تجارت اورکاروبار یا ملازمت کے لئے شہر سرینگر جانا لازمی ہے اور معمولات زندگی کا ایک حصہ ہے ۔لیکن سرکار اہمیت کی حامل مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت میں عدم توجہی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت کیلئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدام اٹھائے جائیں تاکہ عوام کا عبور ومرور آسان ہوجائے گا اور کاروباری سرگرمیاں بھی بہتر انداز میں جاری رہیں گی ۔

Comments are closed.