منشیات کے خلاف اونتی پورہ پولیس کی کارورائیاں تیز ؛غیر ریاستی شہری سے 25لاکھ روپے کا ہیرون ضبط ، تحقیقات جاری

سرینگر /31اگست : منشیات کے خلاف مہم میںتیزی لاتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے سوموار کو ایک غیر ریاستی اسمگلرکر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 25لاکھ روپے مالیت کا ہیرون بر آمد کر لیا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق منشیات اسمگلرکی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد اونتی پورہ پولیس نے لدرمر اونتی پورہ نامی علاقے سے ایک خصوصی ناکہ کے دوران ایک اسمگلر جس کی شناخت عقیل احمد انصاری ساکنہ نواب گنج بریلی اتر پردیش کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میںلائی اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 250گرام ہیرون ضبط کر لیا گیا ۔ جس کی قیمت 25لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسمگلر سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلر کرکے ایک دوسرے تک پہنچنے کلیدی رول ادا کر رہا تھا جبکہ اس کے قبضے سے بر آمد ہونی والی ہیرون کا بازار میں قیمت 25لاکھ روپے کی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میںقانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 118/2020 کو پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اونتی پورہ کے علاقے میں نوجوانوں سے منشیات کی نقل و حمل اورفروخت کرنے میں ملوث ہے۔پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔

Comments are closed.