لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتاریاں ؛سرکاری احکامات نہ ماننے پر گاندربل میں دکانیں سیل

سرینگر /31اگست : گاندربل میں لاک ڈاون او ر سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں کئی دکانیں سیل کردی گیں ہیں جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع گاندربل میں کوروناوائرس میں تیزی سے پھیلائو کے نتیجے میں نئے سرے سے لاک ڈاون 29اگست سے 5ستمبر تک بڑھایاگیا تاہم لوگوں کی جانب سے سرکاری احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس دوران سوموار کو ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 8افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 2دکانیں سیل کردی گئی ہے اس کے علاوہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 4گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی ہے ۔ اس دوران گاندربل پولیس نے لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کو تعاون دیں ۔

Comments are closed.