موجودہ کوروناوائرس کی مہاماری میں فلو ویکسین انتہائی لازمی: ڈاک

6ماہ سے بچے سے لیکر عمر رسیدہ اشخاص تک سبھی کیلئے ویکسین ضروری

سرینگر /31اگست: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ اس وقت فلو ویکسین انتہائی اہم ہے کیوں کہ کووروناوائرس کی اس وبائی وائرس میں فلو زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے ۔ ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق رواں برس فلو مخالف ویکسین کو سب سے زیادہ اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کووڈ19کی مہاماری کے دور میں فلو انجکشن لینا سب سے زیادہ اہم ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ آنے والے موسم سرماء میں ہم کو دوہرے وائرس سے مقابلہ ہے جس میں ایک فلو ہے اور دوسرا کورونا وائرس ہے اور یہ سیزن عام لوگوں کیلئے انتہائی پیچیدہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک ہی بار فلو اور کووڈ سے متاثر ہوسکتے ہیں جس سے مریض سیدھے آئی سی یو اور وینٹی لیٹر پر پہنچ سکتا ہے اس سلے رواں سیزن میں فلو ویکسین لینا انتہائی لازمی بن گیا ہے جس سے بیک وقت دو وائرسوں کے خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے جبکہ اس سے پہلے سے کافی بوجھ تلے دبے طبی شعبہ کو بھی راحت مل سکتی ہے ۔ فلو ویکسین لینے سے یہ بات آسان ہوجائے گی کہ آیا آپ کووڈ سے متاثر ہے یا نہیں کیوں کہ دونوں وائرس کی نشانیاں ایک جیسی ہے اور اگر مریض فلو سے متاثر ہے تو اس کو بہت زیادہ خطرہ ہے کہ یہ کووڈوائرس سے بھی متاثر ہوگا ۔ فلو ویکسین وینٹی لیٹر کی مدد اور کوروناکا شدید خطرہ کم کرسکتا ہے ۔ ڈاک صدر نے برازلین سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلو ویکسین اگر کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے پہلے لیا جائے تو اس سے 20%فیصدی خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر نثارالحسن نے لوگوں کو صلاح دی ہے 6ماہ کے بچے سے لیکر عمر رسیدہ افراد کو فلو ویکسین فلو سیزن شروع ہونے سے پہلے لیں اور فلو سیزن ماہ اکتوبر سے شروع ہوجاتا ہے اور ویکسین موثر ہونے کیلئے اس کو ماہ ستمبر میں ہی لینا چاہئے ۔ رواں سیزن کا فلو ویکسین موجودہ وبائی دور میں بہتر بنایا گیا ہے تاکہ اس سے لوگوں کو اور زیادہ فائدہ پہنچنے ۔

Comments are closed.