بارہمولہ کا نوجوان طالب علم شوپیان کے مدرسہ سے لاپتہ ؛اہل خانہ نے گھر لوٹنے کی اپیل کی ، بازیابی کیلئے پولیس و عوام سے مدد کی اپیل

سرینگر /31اگست : نوجوانوں کی پر اسر ار گمشدگی کے بڑھتے واقعات کے بیچ بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والا طالب علم شوپیان کے ایک دینی مدرسہ سے لاپتہ ہو گیا ہے ۔ نوجوان کی بازیابی کیلئے اہل خانے نے پولیس و عوام سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سراج العلوم ہلو امام صاحب شوپیان میں زیر تعلیم ایک طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے ۔ بتا جاتا ہے کہ 19سالہ طالب علم ذیشان احمد ڈار ولد جاوید احمد ڈار ساکن اشکاوابارہمولہ سراج العلوم امام صاحب شوپیان میں زیر تعلیم ہے اور وہ وہاں سے 23اگست سے لاپتہ ہے۔افراد خانہ کے مطابق طالب علم کے لاپتہ ہونے کے بعد اگرچہ انہوں نے کئی مقامات پر تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم ابھی تک انہیںکوئی اتہ پتہ موصول نہیںہوا ہے جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس تھانہ میں بھی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ اہل خانہ نے ذیشان سے گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔جبکہ انہوں نے پولیس اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ بازیابی کیلئے ان کی مدد کی جائے جبکہ ذیشان کے گھروالوں نے اپیل کی ہے کہ اْن کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملنے پر9419039085اور8825091321فون نمبرات پر مطلع کریں ۔

Comments are closed.