سرینگر /31اگست: لداخ میں ہند چین کے مابین تازہ کشیدگی کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ کو سوموار کی صبح آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا اور صرف فوجی کانوائی کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں گاندربل سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب لداخ میںہند چین سرحد پر تازہ چینی سرگرمیوں کے بعد سوموار کی صبح سرینگر لہہ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیااور کسی بھی گاڑی کو اس شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سوموار کی صبح سے ہی لداخ کا سفر کرنے والی مار بردار گاڑیوں کو سمبل اور دیگر مقامات پر روک دیا گیا ہے جبکہ گگن گیر سے سونہ مرگ کی طرف کسی گاڑیو ںکو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ تاہم شاہراہ پر صرف فوجی کانوائی کو چلنے کی اجازت دی گئی اور کسی بھی عام گاڑی کو آگے جانے سے روک دیا گیا ۔ خیال رہے کہ سوموار کی صبح فوج کی جانب سے ایک بیان جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ لداخ میں چینی فوجی نے سرحدی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.