آزاد گنج بارہمولہ میں فوجی کانوائی پر گرینیڈ حملہ ،15سالہ دوشیزہ سمیت 7راہگیر زخمی
کئی ایک کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کر دیا گیا ، علاقے میں تلاشی آپریشن ، کوئی گرفتار نہیں
سرینگر /31اگست : جنگجویانہ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ شمالی ضلع بارہمولہ کے آزاد گنج علاقے میں سوموار کو اس وقت سنسنی افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے فوجی کانوائی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں15سالہ ددشیزہ سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کئی ایک کو سرینگر علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔ حملہ کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا گیا تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق آزاد گنج بارہمولہ میں سوموار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول دیکھنے کو ملا جب علاقے میں زور دار گرینیڈ دھماکہ ہوا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوں نے نا معلوم سمت سے علاقے سے جا رہی فوجی کانوائی کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ پھینک دیا جو نشانہ چوک کر سڑک کے کنارے زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ دھماکے کے ساتھ ہی وہاں اتھل پتھل مچ گئی جبکہ گرینیڈ کی آہنی ریزوں سے دوشیزہ سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسی دوران فوج فورسز اور پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے حالات کا جائیزہ لیتے ہوئے زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا جہاں سے کئی کو مزید علاج کیلئے سرینگر ریفر کر دیا گیا ۔ حملے کے فورا بعد فوج و فورسز اور پولیس نے مشتر کہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوںنے سوموار کو آزاد گنج بارہمولہ میں فوجی کانوائی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک پر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سات راہ گیر زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق آج تقریباََ1315 بجے کے قریب جنگجوئوں نے اذاد گبج بارہمولہ میں آرمی کانوائی پر گرنیڈداگا ، جو سڑک پرپھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں سات عام شہری زخمی ہوئی ، جنہیں علاج و مالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اس عسکری کے واقعہ کا جائزء لے رہی ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں مقدمہ کیس ایف ائی آرکومتعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مذید تفتیش شروع کی۔ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی گئی ۔
Comments are closed.