وادی کے موسم میں پھر آئی تبدیلی ، تازہ بارشوں سے درجہ حرارت میںکافی گراوٹ ریکارڈ

موسم سرماء جیسی ٹھنڈ محسوس ہوئی، شہراور قصبہ جات میں لوگ جرسیاں اور جیکٹ پہننے پر مجبور

تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کچھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال

سرینگر /31اگست : وادی کشمیر کے موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر اچانک تبدیلی آتے ہوئے بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ تازہ بارشوں کے ساتھ ہی سرینگر جموں شاہراہ ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کچھ گھنٹوں تک بند ہوئی تھی تاہم بعد میں دوبارہ بحال ہوئی ۔ ادھر بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں لوگ گرم ملبوسات زیب تن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ گھنٹوں تک ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے منگل سے موسمی صورتحال میںبہتری کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میںموسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں موسلا دار بارشیں ہوئی ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دوسرے اضلاع میں سوموار کی اعلیٰ الصبح سے ہی بارش ہوئی ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کا سلسلہ بعد دوپہرتک وقفہ وقفہ سے جاری ریا۔وادی میں تازہ بارشوں سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں پھر سے ایک بار کمی واقع ہوئی۔ سرینگر سمیت وادی کے دوسرے علاقوں میںوقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں با۔رشوں کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیوں میں خلل پڑا۔ نمائندے کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال اور بارشوں کے نتیجے میں اہلیان وادی نے گرمی کی شدت ترین لہر سے راحت حاصل کی۔ جبکہ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شمالی و جنو بی کشمیر کے اکثر و بیشتر ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی میں24 گھنٹوں تک بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر تازہ بارشوںسے درجہ حرارت میں کافی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ دور دراز علاقوں میں لوگ فرن پہننے پر مجبور ہوئے جبکہ شہر اور قصبوں میں لوگوں نے جرسی اور جیکٹوں کا استعمال کیا ۔ تازہ بارشوں کے نتیجے میں وادی میں موسم سرماء جیسی ٹھنڈ محسوس ہوئی ۔ درجہ حرارت میں یکایک گراوٹ کی وجہ سے وادی کے دور دراز علاقوں ، دیہات اور گائوں میں لوگوں نے فرن کا استعمال کیا جبکہ شہراور قصبہ جات میں لوگ جرسیاں اور جیکٹ پہننے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ وادی میں گشتہ روز لگ بھگ ساڑھے تین ماہ کے بعد بارش ہوئی اور طویل مدت تک موسم خشک رہنے اور درجہ حرارت بڑھنے کے بعد بارش نے لوگوں کو گرم ملبوسات پہننے پر مجبور کردیا ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعرات دیر شب تک وادی میں موسم کی صورتحال ابتر رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔

Comments are closed.