کورنا وائر س سے جموں کشمیر میں مزید 9افراد جاں بحق ،مہلوکین کی تعداد 715تک پہنچ گئی

جموں کشمیر میں مزید 535افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت، 505مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت

تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 290اور جموں سے 245نئے کیس ریکار

سرینگر /31اگست: کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ سوموار کو مزید 9 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 715تک پہنچ گئی ۔اسی دوران سوموار کو مزید 535افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 290اور جموں سے 245نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 505مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔سوموارکے روز مزید 9مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد715تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سوموارکو 9فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔ سوموارکو مزید 9ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 715تک پہنچ گئی ۔اسی دوران سوموار کو مزید 535افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 290اور جموں سے 245نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 505مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے

Comments are closed.