سرینگر /29اگست /کے پی ایس : وسطی ضلع گاندربل کے کنگن ٹنگچھتر کے لوگ آج کے اس جدید اور تیزرفتار دور میں بھی پْل کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقہ میں پُل موجود نہ ہونی وجہ سے لوگوں کی آواجاہی متاثر ہوئی ہے بتایاجاتا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے پْل کی تعمیر کیلئے کام شروع بھی کیا تھا تاہم دس سال گزرنے کے باوجود بھی پْل کی تعمیر تشنہ تکمیل ہے ۔جس کے نتیجے میں علاقہ کے لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے ریاض بٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دس سال قبل مذکورہ پُل پر تعمیراتی کام شروع کیاگیا تھا تاہم اچانک پل پر کام روک دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے متعدد بارمعاملہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا تاہم افسران نے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی اور آ ج تک اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے مجبور ہوکر لوگوں نے از خودچندہ جمع کرنا پڑا اور ایک عارضی پْل ہلشری طور تعمیر کیاجومتعلقہ افسران کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہلشری طور پْل کی عارضی تعمیرکی وجہ سے موسمی خرابی ،تیز بارشوں کے دوران خطرے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اس علاقے میں کوئی بیمار یا کوئی حاملہ خاتون ہو تو اس کو اسپتال منتقل کرنے میں ہمیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔اس سلسلے میںانہوں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے میں پْل تعمیر کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کریں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.