شہدائے کربلاکو خراج عقیدت پیش کرنے کاسلسلہ جاری؛جموں وکشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے زیر اہتمام آن لائن حسینی مشاعرے کاانعقاد

سرینگر /29اگست /کے پی ایس : شہدائے کربلا کے حوالے سے عالمی سطحی پر جہاں خراج عقیدت کی تقریبات منعقد کئے جارہی ہیں وہیں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہی پلیٹ فارم جمع ہونا مشکل بن گیا ہے تاہم دنیا کے مختلف شہروں ودیہات میں آن لائن تقریبات اور محفلیں کا اہتمام کیا گیا ۔وادی کشمیر میں یہ روایت صدیوں سے قائم ہے کوروناوائرس کے بیچ یہاں کی ادبی تنظیموں نے اس روایت کو برقرار رکھتے آن لائن مشاعروں انعقاد کیا ۔وادی کی ممتاز اور محرک ادبی تنظیم جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے آن لائن حسینی مشاعرے کا کیا اہتمام کیا جس میں جموں کشمیر کے سرکردہ شعراء نے امام عالی مقام اماحسین علیہ سلام کوخراج عقیدت پیش کیا تفصیلات کے مطابق مورخہ 29اگست 2020کو ثقافتی مرکز بڈگام نے آن لائن حسینی مشاعرے کا کیا اہتمام کیا۔مشاعرے میں جموں وکشمیر کے سرکردہ شاعروں نے امام حسین علیہ سلام کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا.۔حسینی مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور تلاوت کا فریضہ سید حافظ ارسلان نے انجام دیا ۔اس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺپیش کرنے کی سعادت مولوی عبدالسلام نے حاصل کی۔محفل حسینی مشاعرے کی صدارت وادی کے ممتاز ونامور شاعر فیاض تلگامی نے کی جبکہ معروف شاعر جاوید بڈگامی بحیثیت ِ مہمان خصوصی اورتعمیل ارشاد کے مدیرناظم نذیر اورمعروف شاعر ایوب صابر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے ایوان صدارت میں تشریف فرما تھے انکے علاوہ مرکز کے سربراہ مبارک احمد مبارک بھی ایوان صدارت میںموجودتھے ۔مشاعرے میںجن شعراء کرام نے امام عالی مقام امام حسین ؓ کے تئیں اپنا منظوم خراج عقیدت پیش کیا ان میںمجید مسرور، پریم ناتھ شاد، طاہر صفوی، شبنم گلزار، غلام محی الدین میر، عبدالغنی بیگ اطہر، غلام محمد گھونی، عبدالاحد گلشن،عرفان بشیر، عبدالاحد شہباز، یاسین دریگامی، میر شبیر، سید اختر منصور، عبدالعزیز بیتاب، سید اسحاق تبسم، میر منطور دلنوی، مبارک احمد مبارک،ایوب صابر، جاوید بڈگامی اور فیاض تلگامی،وغیرہ۔ مجلس کے ابتدا میں مہمانوں کا استقبال مجید مسرور نے کیا جبکہ پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر شبنم رفیق نے مجلس کی نظامت کی۔ مجلس کے کارڈنیٹرس طاہر سلطان اور محمد سید قادری تھے پروگرام بیک وقت مرکز کے آفیشل فیس بک، وٹس ایپ گروپ اور یوٹیوب چینل پر نشر ہوا۔ مجلس کے میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشاد ہے۔

Comments are closed.