وادی میں تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں کو آسمان کو چھو رہی ہے

سرکاری مقرر کردہ قیمتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جارہا ہے۔انتظامیہ مشینری خاموش تماشائی

سرینگر/ 28 اگست : وادی میں تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں کو اسمان پر پہنچادیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں سرکاری مقرر کردہ قیمتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جارہا ہے۔جبکہ انتظامیہ مشینری اس ضمن میں چشم پوشی کا مظاہرہ کررہی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق تعمیراتی مواد خاص کر لکڑی ، ٹین،ریت، اینٹ اور باجری کی قیمت دوگنی کردی گئی ہے۔تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے والوں نے ضرورتمندوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عام لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔کے این ٹی کے مطابق کوروناوائرس کے نتیجے میں لاک ڈاون کی وجہ سے جہا ں دنیا بھر میں تمام تر سرگرمیاں معطل رہ گئی تھیں وہیں وادی کشمیر عام زندگی دھیرے دھیرے بحال ہونی شروع ہوگئی ہے۔جس کے ساتھ ہی وادی میں بھی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوئی لیکن وادی کشمیر کا بائو ادم ہی نرالا ہے یہا ں کے تاجروں کا ضمیر کس مٹی سے بنا ہوا ہیج تک کوئی جان نہ سکا کیوں کہ دنیابھر میں لاک ڈاون کے بعد قیمتوں میں کمی کئی گئی کیوں کو تاجروں کو اس بات کا احساس ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو مالی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے لیکن وادی کشمیر میں تاجر وں نے ہر ایک چیز کی قیمتوں میں از خود اضافہ کردیا ہے۔ ساگ سے لیکر گوشت کی قیمتیں سمان پر پہنچادی گئی اسی طرح دیگر چیزوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی مواد کا کاروبار کرنے والوں نے بھی من مانی طریقے سے تعمیراتی مواد کی قیمتوں کو دوگنا کردیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاک ڈاون سے پہلے اینٹ فی ٹپر 21ہزار کے قریب تھی اور ج اس کی قیمت 27 سے 30سیہزار تک پہنچائی گئی ہے۔ اسی طرح ریت جو لاک ڈاون سے پہلی 8ہزار فی ٹپر تھی ج اس کی قیمت بڑھا کر13ہزار کردی گئی ہے۔ یہی حال بجری کا بھی۔ تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ نے لوگوں کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا ہے۔ اس پر ستم ظریفی یہ کہ سرکار کے متعلقہ ادارے اور سرکاری انتظامیہ اس صورتحال کو دیکھ کر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔عوامی حلقوں نے اس با ت پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تاجروں نے اپنی بے ضمیری کا ثبوت پیش کیا ہے۔اس دوران ضلع انتظامیہ مشینری بڈگام،سرینگر اور کپوارہ نے اینٹ اور دیگر تعمیراتی میٹیریل جوکہ آسمان کی بلندیوں کو پہنچائی گئی کیلئے قیمتیں مقرر کردی تاہم زمینی سطح پر بٹ ضمیر تاجر حضرات اس کو مانے کیلئے تیار ہی نہیں ہورہی ہیں .(کے این ٹی)

Comments are closed.