قسط نمبر 3:صورہ میڈیکل انسٹی چیو ٹ میں بغیر انٹر ویو سینئر ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی تعینا تی کا نیا سکنڈل

متا ثرہ امیدواروں نے کھٹکھٹایا راج بھون کا دروازہ ،کہا ڈائریکٹر نے قوانین کی دھجیاں اڑا ئی ،لیفٹنٹ گورنر سے تحقیقات کی اپیل

سرینگر/28اگست / کے پی ایس :سینئر ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی بھر تی کے لئے لازمی انٹر ویو کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے ڈائریکٹر کی سربراہی میں صورہ میڈیکل انسٹی چیو ٹ کی انتظامیہ نے قریب دو درجن ڈاکٹروں کی چور دروازے سے بھر تی عمل میں لا ئی ہے جس سے انسٹی چیو ٹ میں جا ری اقرباءپر وری ایک با ر پھر منظر عام پر آگئی ہے ۔اس دوران نوکریوں کا موقعہ نہ پا نے والے ڈاکٹروں نے راج بھون کے دروازے پر دستک دیتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں ذاتی مداخلت کر کے انسٹی چیو ٹ میں ہو ئی بھر تی عمل کی تحقیقات کرا ئیں جبکہ ڈائریکٹر کے خلاف بھی کارروائی عمل میںلائی جائے ۔ متاثرہ امید واروں نے ذرائع ابلا غ کو بتا یا کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیو ٹ کی انتظامیہ نے کو روناوائرس کی آڑ میں دھو کہ دہی کی ہے کیونکہ انہوں نے بقول امیدواروں کے ایسے امیدواروں کو منتخب کیا ہے جو سپیشلسٹ ہیں اور جو نئیر ریذیڈنٹ نہیں ہیں ۔نوکریوں سے محروم رکھے جا نے والے ڈاکٹروں نے الزام لگایا کہ انہوں نے سینئر ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کے لئے درخواستیں دی تھیں اور قواعدو ضوابط کا تقاضا یہ ہے کہ ان اسامیوں کے لئے با ضابطہ طور پہلے انٹرویو ہو اور بعد میں اس مقصد سے بنا ئی گئی مجا ز کمیٹی سلیکشن لسٹ پر مہر تو ثیق ثبت کرے ۔ان امیدواروں نے الزام لگا یا کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیو ٹ کی انتظامیہ نے ہر قاعدے اور قانون کو با ئی پا س کر دیا اور اس طرح سے ان امیدواروں کے ساتھ زبر دست نا انصافی کی گئی ہے ۔ایک امیدوار نے میڈیا کو بتا یا کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیو ٹ کی انتظامیہ نے ایک امید وار کو تمام تر قواعد و ضوابط کو بالا ئے طاق رکھتے ہو ئے منتخب کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ انسٹی چیو ٹ انتظامیہ نے جس روز امیدواروں کا جنرل میر ٹ لسٹ شائع کیا اُسی روز انہوں نے منتخبہ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جا ری کر دی جیسے انہیں معلوم تھا کہ انٹر ویو میں کو ن سا امید وار پا س ہو نے والا ہے اور یہ چیز آج تک کسی بھی بھر تی عمل کے حوالے سے سُنی اور نہ دیکھی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ ان میں سے کسی بھی امید وار کو انٹر ویو کے لئے بُلا یا نہیں گیا اور سلیکشن کمیٹی نے کیسے بغیر انٹر ویو کے امیدواروں کی فہر ست کو منظور ی دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل غیر آئینی اور فراڈ اور اس کی مکمل اور تیز تر تحقیقات ہو نی چاہئے ۔ان امیدواروں نے حکو مت خاص کر لیفٹنٹ گور نر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیو ٹ کی انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں کے ساتھ کی گئی دھو کہ دہی کا ازالہ کیا جا نا چاہئے اور اس کا بہترین طر یقہ یہ ہے کہ جا ری کی گئی فہر ست کو کالعدم قرار دیتے ہو ئے سبھی امید واروں کے سر نو انٹر ویو لئے جا نے چاہئیں یا پھر اس پو رے عمل کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر عمل میں لا ئی جا نی چاہئے تا کہ اس با ت کا با نڈا پھوٹ سکے کہ صورہ میڈیکل انتظامیہ اور متعلقہ سلیکشن کمیٹی نے انٹر ویو کے بغیر ہی امید واروں کی فہر ست پر مہر تو ثیق کیسے ثبت کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکمز صورہ نے ایک حکمنامہ زیر نمبر SIMS/ACAD/506 of 2020بتاریخ 24جولائی 2020جاری کیا جس میں کورنا وائرس کے پیش نظر ایک سال کیلئے تقریری عمل لائی گئی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیو ٹ بد انتظامی ،اقرابا ءپر وری اور دیگر وجوہا ت کی بنا پر آئے رو ز خبرو ں میں رہتا ہے اور اس با ت کا کئی بار مطالبہ دہرایا گیا ہے کہ یہاں کی انتظامیہ کے کا م کا ج میں شفاف تحقیقاتی عمل شروع کیا جا نا چاہئے تاہم وادی کا یہ پہلا میڈیکل انسٹی چیو ٹ بد انتظامی کی بھینٹ نہ چڑھنے پا ئے ۔

Comments are closed.