کورنا وائرس کے پیش نظر موجودہ صورتحال؛کشمیر یونیورسٹی کے بی جی فسٹ سمسٹر امتحان آن لائن منعقد ہونگے

سرینگر/28اگست: کشمیر یونیورسٹی نے اعلا ن کیا ہے کہ کورنا وائرس کے پیش نظربی جی فسٹ سمسٹر کا امتحان آن لائن منعقد کرایا جائے گا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں کشمیر یونیورسٹی کے ترجمان برائے امتحانات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کووڈ 19کے پیش نظر یونیورسٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ بی جی فسٹ سمسٹر کے امتحان آن لائن منعقد ہونگے ۔ بیان کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا ہے کہ امسال بی جی سمسٹر کے امتحانات کو آن لائن طریقے سے یونیورسٹی کے گائیڈ لائیز کے مطابق منعقد کر ایا جائے گا ۔ جبکہ فسٹ سمسٹر کے پریٹیکل امتحانات بھی یونیورسٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ہی منعقد کر ائے جائے اور اس ضمن میں یونیورسٹی کی جانب سے گائیڈ لائینز واضح کر دی جائے گی ۔

Comments are closed.