شاہراہ صاف ہونے کی صورت میںا ٓج صرف درماندہ گاڑیوںکو چلنے کی اجازت ہوگی / محکمہ ٹریفک
سرینگر/28اگست: موسمی صورتحال میں بہتری کے باوجود مسلسل چوتھے روز بھی سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں کئی مقامات پر درماندہ ہو چکی ہے ۔ ادھر ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ادھر سرینگر لہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر جمعہ کو مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ نمائندنے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جموں شاہراہ پر متعدد مقامات پر زمینی تودے گر آنے بعدشاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ْمحکمہ ٹریفک ذرائع کے مطابق موسم کی مسلسل خرابی شاہراہ کو بحال کرنے کے کام میں آڑے آرہا ہے۔مذکورہ ذرائع کے مطابق موسم ٹھیک ہوتے ہی بحالی کے کام میں سرعت لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سینکڑوں گاڑیاں شاہراہ کے مختلف مقامات پر در ماندہ ہیں اور ان میں وادی کی طرف آنے والی اشیائے ضروریہ سے لدی مال بردار گاڑیاں بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق مزدور اور مشینری کام پر ہیں تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے قابل بنایا جاسکے۔۔خیال رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند ہونے کے نتیجے میںمسافروں کو کافی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں مال بردار گاڑیاں درماند ہو نے کے باعث اشیاء خوردنی کی قلت پائی جا رہی ہے ۔ ادھر سرینگر۔ لیہہ شاہراہ کو جمعہ کے روز آمدورفت کے لئے بحال کیا گیا ہے۔ مذکورہ شاہراہ کوگذشتہ روز ہوئی شدید بارش کی وجہ سے کپٹن موڈ زوجیلا پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق بعد ازاں بارڈروڈ س آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادوں پر پسیاں ہٹاکر شاہراہ کو آمدورفت کے بحال کردیا۔ سونہ مرگ میں تعینات موٹر وہکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آج صبح سے ہی شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
Comments are closed.