تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 494اور جموں سے 202نئے کیس ریکارڈ
سرینگر/28اگست: کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعہ کو مزید تین مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 680تک پہنچ گئی ۔اسی دوران جمعہ کو مزید 696افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 494اور جموں سے 202نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 651مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔جمعہ کے روز مزید 3مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد680تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں جمعہ کو 3فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔ جمعہ کو مزید 3ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 680تک پہنچ گئی ۔اسی دوران جمعہ کو مزید 69افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 494اور جموں سے 202نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 651مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔
Comments are closed.