کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ، اننت ناگ میں تین روزہ لاک ڈائون کی واپسی

کار و باری و تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ، بازار ویران سڑکیں سننان ، لوگ گھروں میںہی محصور

سرینگر/21اگست: جنوبی ضلع اننت ناگ میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تین روزہ لاک ڈائون کی واپسی کے پہلے دن ضلع میں تمام کارو باری و تجارتی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب رہا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بعد جمعرات کی شام ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا کی جانب سے با ضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے مدنظر احتیاطی طور پر تین روز تک مکمل لاک ڈان نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ لاک ڈان فی الحال 21، 22 اور 23 اگست تک نافذ رہے گا۔ضلع میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے اور ٹرانسپورٹ مکمل طور بند رہے گا۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے بعد جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعہ کو تمام تجارتی و کارو باری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ۔ لاک ڈائون کی واپسی کے ساتھ ہی ضلع کے بیشتر بازاروں سے سناٹا چھا یا رہا اور بازاروں میں دن بھر الو بولتے رہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ لاک ڈائون پر من و عن عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارورائی عمل میںلائی جائے گی ۔یہ بات قابل امر ہے کہ ضلع اننت ناگ میں ابھی تک 1946 لوگ کوروناوائرس کی زد میں آ چکے ہیں، جن میں سے 1495 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وبا سے 43 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں ضلع میں اس وقت 408 کورونا کے فعال کیسز موجود ہیں۔ (ایجنسی)

Comments are closed.