سرینگر/21اگست: جمعہ کی اعلیٰ صبح ایک مرتبہ پھر سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر تازہ پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں کئی مقامات پر درماندہ ہو چکی ہے ۔ ادھر ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی اعلیٰ صبح تازہ بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاںگر آنے کے نتیجے میں شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ نمائندنے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جموں شاہراہ پر متعدد مقامات پر زمینی تودے گر آنے بعدشاہراہ کوایک مرتبہ پھر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ ۔ٹریفک حکام کے مطابق بانہال اور رام بن علاقوں کئی جگہوں پر زمینی تودے گر آئے ہیں اور درجنوں مقامات پر پتھر کھسک رہے ہیں۔ان مقامات میں شیر بی بی،مون پاسی،رامسو،پنتھیال،ڈگڈول،بیٹری چشمہ،مونکی موڑ،کلاموڑ،مارونگ،ترشول موڑ اور چندرکوٹ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر150کے لگ بھگ درماندہ گاڑیوں کو گذشتہ شام نکلنے کی اجازت دی گئی لیکن تازہ تودے گر آنے کے بعد شاہراہ کو پھر سے بند کرنا پڑا۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلسل تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کی وجہ سے بحالی کام میں بھی رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔حکام کے مطابق شاہراہ پر تریشول موڑ،بیٹری چشمہ اور پنتھیال کے مقامات تودے گر آئے ہیں جس کے بعد مزدور اور مشینری کام پر ہیں تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے قابل بنایا جاسکے۔۔ خیال رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند ہونے کے نتیجے میںمسافروں کو کافی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں مال بردار گاڑیاں درماند ہو نے کے باعث اشیاء خوردنی کی قلت پائی جا رہی ہے ۔ (ایجنسی)
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.