حضورصَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی شان مبارک میں گستاخی، وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

سرینگر، پلوامہ ، کپوارہ او بڈگام سمیت دیگر کئی علاقوں میں مظاہرین نے قصورواروں کو سزا دینے کی مانگ کی

سرینگر/21اگست: ریاسی جموں میں حضورصَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی شان مبارک میں گستاخی کے خلاف وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بھی پر امن احتجاجی مظاہرے ہوئے جس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قصواروں کے خلاف سخت سے سخت کارورائی کی جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاسی جموں میں حضور پاک صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی شان میں سرینگر ، پلوامہ ، اننت ناگ ، سوپور ، کپواڑہ اور دیگر کئی علاقوں میں جمعہ کو بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ احتجای مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھیں تھے جن پر ’’شان رسول صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ میں گستاخی ہر گرز برداشت نہیں ‘‘، ملوثین کو کڑی سزا ددو کے نعرے درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیںہے اور رسول صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی شان میں کسی کو گستاخی کرنے کی قعطی اجازت نہیں دی جائے گی ۔کپواڑہ کے کئی علاقوں میں مقامی دوکاندار حضرات، بزرگ ،بچے اور نوجوان نے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوے بتایا کہ دین اسلام ایک پر امن دین ہے یہ ہمیں ادب، اخلاق، بھائی چارہ اور عزت کرنا سکھاتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے دین اسلام کے علمبردار آقائے نامدار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور ان کے خلاف توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا۔ادھر پلوامہ سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پلوامہ میںبھی نماز جمعہ کے بعد ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس دوران احتجاجی مظاہرین نے ریاسی جموں میں توہین آمیز ویڈیو پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوثین کو کڑی سے کڑی سزا دینے کی مانگ کی ۔ احتجاج کرنے والے نوجوان حضورصَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی شان مبارک میں دورد پڑھتے رہے اور آخر پر احتجاج پُرامن طریقے سے ختم کیا گیا ۔ادھرگاندربل ، بڈگام سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے کئی علاقوں میں احتجاج کیا گیا جس دوران رسول صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کی شان گستاخی کے خلاف زبردست غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جو بھی اس میںملوث ہے ان کے خلاف کڑی سے کڑی کارورائی کی جائے ۔ واضح رہے کہ جموں کے ریاسی قصبہ میں گزشتہ روز ایک گستاخ شخص نے حضور ؐ کی شاند اقدم میں نازیبا الفاظ کہے تھے جس کے خلاف وادی کشمیر کے لوگوں میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے اس واقعے میں ملوث شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھر اس واقعے کے خلاف بانہا ل کے لوگ بھی سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے حضور ؐ کی شان اقدم میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ احتجاجی مظاہرین میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے جنہوں نے بھارت سرکھشا منچ کے لیڈر کو گرفتار کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا ۔ ( ایجنسی )

Comments are closed.