ریاض بٹ
گاندربل /21اگست: وسطی ضلع گاندربل کے کلن گنڈ علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کو درمیانی رات محمد اسلم بابا ولد غلام محی الدین بابا ساکنہ باب محلہ کلن گنڈ کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہواجس نے آنافاناً مکان کو اپنی لپیٹ میں لیاس مکان مکمل طور پر خاکسترہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ جونہی آگ کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو علاقہ کے لوگ جائے واردات کی طرف دوڑنے لگے اس دوران فائر اینڈ ایمبر جنسی سروس بھی جاۓ واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے میں لگ گئی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کی اس واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا اور اس میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔بتایا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی
Comments are closed.