سرینگر/20اگست: پٹن میں آج بجلی کرنٹ لگنے سے ایک اور نوجوان ہلاک ہوا ہے نوجوان کی حادثاتی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے فوت شدہ نوجوان کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ کی ڈھارس بندھائی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں جمعرات کو ایک 29سالہ نوجوان اُس وقت ہلاک ہوا جب وہ اپنے گھر میں بجلی کرنٹ سے ہلاک ہوا۔ معلوم ہو ا ہے کہ ہلال احمد بٹ ولد ولی محمد اپنے گھر میں بجلی تار چھو جانے سے غشی کھاکر زمین پر گرپڑا جس دورا ن اس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ اس واقعے پر علاقہ بھر میں غم و اندوہ ک لہر دوڑ گئی اور علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا۔ یاد رہے کہ وادی میں بجلی کرنٹ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اس طرح کے واقعات میں اب تک تین افراد فوت ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.