تحصیل آفس پلوامہ میں گرینیڈ بر آمد ؛پولیس نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے ناکارہ بنایا

سرینگر/20اگست/سی این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ کے تحصیل آفس میں جمعرات کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گئی جب وہاں ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اس کو ناکار ہ بنایا گیا ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل آفس پلوامہ میں جمعرات کو زندہ گرینیڈ دیکھا گیا جس کے بعد پولیس و فورسز کی فورسز کی پارٹی کو مطلع کیا گیا جنہوں نے جائے واردات پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے گرینیڈ کو ناکارہ بنایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ کو ناکارہ بنانے کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ تاہم آخری اطلاعات ملنے کے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میںکیس درج کر لیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.