سرینگر/20اگست: تازہ بارشوں کے باعث سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر زمینی تودے گر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی اعلیٰ صبح تازہ بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاںگر آئی جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد رفت بند ہوئی ۔ نمائندنے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جموں شاہراہ پر متعدد مقامات پر زمینی تودے گر آنے بعدشاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ٹریفک حکام کے مطابق سرینگر جموں شاہرا ہ پر رام بن کے مقام پر پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی اس کا ہنگامی بنیادو ں پر صاف کرنے اور شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں قریب 200گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔حکام کے مطابق شاہراہ پر تریشول موڑ،بیٹری چشمہ اور پنتھیال کے مقامات تودے گر آئے ہیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر کم و بیش200گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔مزدور اور مشینری کام پر ہیں تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے قابل بنایا جاسکے۔شام دیر گئے تک شاہراہ کو صاف کرنے کا کام جاری تھا ۔ خیال رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند ہونے کے نتیجے میںمسافروں کو کافی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں مال بردار گاڑیاں درماند ہو نے کے باعث اشیاء خوردنی کی قلت پائی جا رہی ہے ۔ ایجنسی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.