جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ؛سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید آٹھ مریضوں کی موت ، تعداد 590تک پہنچ گئی

مزید 683مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ، 728مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت

سرینگر/20اگست: جموںکشمیر میں بھی کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعرات کو سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 590تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں جمعرات کو مزید 683مریضوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئیں ہے ۔ جن میں سے سرینگر میں 165جبکہ بانڈی پورہ 113معاملات کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ جمعرات کے روز مزید 8 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 590تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق وادی کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس سے مزید آٹھ فراد کی موت واقع ہوگئی۔جن میں سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہیاور جموں کشمیر میںمجموعی طور پر مریضوں مہلک مریضوںکی تعداد 590تک پہنچ گئی ۔جمعرات کے روز جو ہلاکتیں ہوئی ان میں ضلع سرینگر،بارہمولہ،بڈگام اور پلوامہ میں ہوئی ہیں۔سوپور کا ایک70سالہ شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگیا جو پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلاء تھا۔علاج کے دوران اْس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اسی طرح پلوامہ کے ترال کا ایک87سالہ شہری صدر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا جبکہ کھنڈا بڈگام کی ایک خاتون بھی انتقال کرنے والوں میں شامل ہے۔کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک50سالہ سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے جس کا تعلق شیو پورہ میں تعینات61ویں بٹالین سے تھا اور وہ ہریانہ کا شہری تھا۔ جمعرات کو سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 590تک پہنچ گئی ۔ ادھر جموں کشمیر میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر مثبت معاملات میں اچھال دیکھنے کو ملی ہے ۔

Comments are closed.