چار دنوں میں چار اعلیٰ کمانڈورں کی ہلاکت بڑی کامیابی ،سال رواں میں ابھی تک 26اعلیٰ جنگجو کمانڈر جاںبحق
دراندازی کی کوششوں میں بھی کمی آئی ، سیکورٹی فورسز جنگجوئوں کی لیڈرشپ کا خاتمہ کرنے میں کامیاب/ دلباغ سنگھ
پولیس نے جنگجوئوں کے کسی بھی کنبے کو تنگ نہیں کیا ، سی اپی ایف اہلکار سے چھینی گئی رائفل مہلوک لشکر کمانڈر سے بر آمد / آئی جی پی
سرینگر/20اگست/سی این آئی// سال رواں میں ابھی تک مختلف تصادم آرائیوں کے دوران جنگجوئوں کے 26اعلیٰ کمانڈروں کو جاںبحق کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ فوج و فورسز اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے درندازی کے واقعات میں کمی آنے کے علاوہ مقامی نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوںمیں شامل ہونے کے واقعات بھی کم ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگجوئوںکے کسی بھی کنبے کو ستایا نہیں گیا ہے ۔ ادھر آئی جی پی کا کہنا ہے کہ وانی گام ہند وارہ میں سی آر پی ایف اہلکار سے چھن لی گئی رائفل ہند وارہ جھڑپ میں جاں بحق لشکر کمانڈر سے بر آمد کر لی گئی ہے ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق ہند وا رہ جھڑپ میں لشکر کمانڈر سمیت دو جنگجوئوںکی ہلاکت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ کشمیر وادی میں سرگرم جنگجوئوں کی لیڈرشپ ختم ہوگئی ہے اور گذشتہ سات ماہ کے دوران جنگجوئوں کے26کمانڈروں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم جنگجوئوں کی لیڈرشپ کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔گذشتہ سات ماہ کے دوران ہم نے وادی کے اندر جنگجوئوں کے26کمانڈروں کو جاں بحق کیا ہے‘‘۔خیال رہے کہ گذشتہ روز کرالہ گنڈ ہندوارہ میں فورسز کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ کا کمانڈر ،ناصر الدین لون اپنے ایک ساتھی سمیت جاں بحق ہوا تھا۔پولیس سربراہ نے کہا’’ ناصر چھ سی آر پی ایف اہلکاروں ، ایک پولیس اہلکار اور کئی دیگر ہلاکتوں میں ملوث تھا۔وہ سجاد عرف حیدر کی ہلاکت کے بعد شمالی کشمیرمیںبڑا حملہ کرنے والا تھا‘‘۔شوپیان امشی پورہ مبینہ جھڑپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ تحقیقات ٹھیک سمت جارہی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس بھی اپنی سطح پر امشی پورہ میں18جولائی کو ہوئی تصادم آرائی کی تحقیقات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کشمیرمیں 50جنگجو سرگرم ہے ۔ انہوں نے کہا امسال قریب 16بچوں کو اس ملی ٹنسی کے راستے سے واپس لایا ۔ انہوں نے کہا جنگجوں ان بچوں کو ورگلاکر انہیں اپنے صفوں میں شامل کرتے ہیں لیکن جموں کشمیر پولیس کی یہ کوشش رہی ان بچوں کو ان کے والدین سے مل کر انہیں اس راستے سے واپس لایا۔انہوں نے کہا جنگجوئوں کو مارنے سے عسکریت ختم نہیں ہوگئی اس میں حکمت عملی اپنانی لازمی ہے ۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ ہند وارہ میںمارے گئے جنگجوئوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ہے ۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ وانی گام ہندوارہ میں سی آر پی ایف اہلکار سے جو رائفل چھین لی گئی تھی وہ ہند وارہ جھڑپ میں مارے گئے لشکر کمانڈر سے بر آمد کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے پولیس و فورسز نے جنگجوئوں کے کسی کنبے کو نہیں ستایا ہے ۔
Comments are closed.