تیز رفتار ٹرک نے کمسن بچی کو کچل دیا ؛کنگن گاندربل میں لوگوں نے کیا احتجاج

ریاض بٹ
گاندربل /20اگست : وسطی کشمیر ضلع گاندربل کے گانی ون کنگن میں تیز رفتار ٹرک نے کمسن بچی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موقعہ پر ہی مذکورہ دم۔توڑ بیٹھی۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں سرینگر لہیہ شاہراہ پر آکر گانی ون۔کے مقام پر ٹرک ڈرائیور کےخلاف زوردار احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی نقل وحرکت بھی معطل ہوئی ۔ایک عینی گواہ نے نمائندے کو بتایا کہ کہ ایل پی ٹرک زیر نمبر JK01A_2124سرینگر سے لہیہ کی جانب جارہی تھی بیچ راستے میں گانی ون کے مقام۔پر 8سالہ کمسن بچی کو کچل ڈالا۔کس کے نتیجے میں وہ موقعہ پرہی لقمہ اجل۔بن گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد مقامی لوگوں۔نے شاہراہ پر آکر احتجاج کیا پولیس جائے واردات پر پہنچ کر مظاہرین کو یوین دلایا کہ معاملہ کے حوالے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاہم احتجاجی مظاہرے آخری خبر ملنے تک جاری تھے ۔

Comments are closed.