جموں وکشمیر بنک کے اے ٹی ایم گارڈس کا سرینگر میں احتجاج ؛چیرمین سے مستقل جاب پالیسی کا کیا مطالبہ

سرینگر /19اگست /کے پی ایس: جموں وکشمیر بنک میں عرصہ دراز سے کام کرنے والے ضلع اننت ناگ اور ضلع کولگام کے درجنوں اے ٹی ایم گارڈس نے پریس کالونی سرینگر میں آکر احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل اے ٹی ایم گارڈس انصاف دو ،انصاف دو اور چیرمین صاحب زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں ۔اس دوران کشمیر پریس سروس کے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ٹی ایم گارڈس کے ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی سروسز پلیسمنٹ کرن نگرسرینگر سے 30جون کو اے ٹی ایم گارڈس کو نوکری سے نکالنے کے احکامات جاری کئے گئے جس سے 8،10برسوں سے مسلسل کام کرنے والے41اے ٹی ایم گارڈس بے روز گار ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ ماہ گذرنے کے باوجود بھی 35سے زائد اے ٹی ایم گارڈس بیکار اور بے روز گار ہیں ۔جبکہ وہ اسی کم تنخواہ پر گذارا کرکے اپنے اہل وعیال کی پرورش کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حکم نامہ جاری ہونے کے بعد اے ٹی ایم گارڈس کی ایک وفدنے جے کے بنک چیرمین آر کے چھبر سے ملاقات کی توچیرمین موصوف نے مرحلہ وار دوبارہ جوئن کرکے اپناکام سنبھالنے کی ہدایت دی لیکن ڈھائی ماہ کا عرصہ گذرنے باوجود بھی اب تک صرف 5اے ٹی ایم گارڈس نے جو ئن کیا اور مختلف اے ٹی ایمز پر تعینات ہیں جبکہ 35سے زائد اے ٹی ایم گارڈس بے کار اور بے روز گار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اہل وعیال سمیت فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں ۔انہوں نے چیرمین بنک سے مطالبہ کرتے ہوئے مستقل جاب پالیسی کو ترتیب دیا جائے اور نکالے گئے سینئر اے ٹی ایم گارڈس کی نوکری بحال کی جائے تاکہ آئندہ ان کو من پسند طریقے سے نوکری سے نہ نکالا جائے اور ان کو پریشانیوں میں نہ دھکیلاجائے گا .

Comments are closed.