سرینگر /19اگست : پائین شہر میں 24گھنٹوں میں سے صرف صبح کے تین چار گھنٹے پینے کے پانی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس کے بعد دن رات پانی کی سپلائی منقطع رہتی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدیدتکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پائین شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ صبح کے چند گھنٹوں تک پانی سپلائی کیا جاتا ہے اس کے بعد پینے کے پانی کی سپلائی دن رات بند رکھی جاتی ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کے باجود بھی پینے کے پانی کی سپلائی بند رہنے سے لوگ پریشان ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق پائین شہر کے خانیار، نائو پورہ، رعناواری، نوہٹہ، گوجوار ، سعدہ کدل، حول، دیوی آنگن ، بوٹہ کالونی ، اور دیگر علاقہ جات کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے لوگوں نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقہ جات میں صبح6سات بجے پانی کی سپلائی بحال کی جاتی ہے جو صبح دس یا گیارہ بجے بند کردی جاتی ہے جبکہ شام ورات کو بھی پانی دوبارہ فراہم نہیں کیا جاتا ہے جس کے باعث لوگ پینے کے صاف پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ لوگوں نے اس سلسلے میں محکمہ پی ایچ ای کے متعلقہ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ علاقہ جات کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.