کاکہ پورہ پلوامہ کے نزدیک مزدور دریائے جہلم میں غرق آب

پلوامہ /19اگست /کے پی ایس: جنوبی کشمیر کے علاقہ کرنابل کاکہ پورہ پلوامہ کے نزدیک ایک مزدور دریائے جہلم میں غرقآب ہوا ۔ذرائع کے مطابق 20سالہ مزدور یاسین احمد شیخ ولد بشیر احمد شیخ سانبورہ پُل کے نزدیک ریت نکال رہا تھااس دوران اس کا پیر پھسل گیا جس کے نتیجے میں وہ غرقآب ہوا مذکورہ کو بازیاب کرنے کےلئے آخری خبر ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی

Comments are closed.