علاقہ نارواو کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ؛لوگ پریشان ،متعلقہ حکام کی عدم توجہی پر نالاں

مجید شیری
بارہمولہ /19اگست/ :شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کا علاقہ نارواو بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق علاقہ نارواو کے بیشتر دیہات بشمول کاوہار ،لرڈورہ،ڈانگر پورہ ،ہیون ،کالی بند ،پہلی ہارن،تژلیوارن ،تاریپورہ ہیں جبکہ کنڑی نوگام۔شملرن۔نوگام۔دوبگ۔نلثر۔سلطان پورہ۔
اورتحصیل بونیارواس کےنواحی علاقے نوشہرہ۔بژی۔ترکاجن۔ژھل لمبر۔بمیار۔وغیرہ۔شامل ہیں ۔ ان علاقوں میں سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں ۔بتایاجاتا ہے کہ ان۔علاقوں کی سڑکوں میں ایسے کھڈ اور خندق ہوئے ہیں جس سے لوگوں کا عبور ومرور مشکل اور گاڑیوں کی آمد ورفت محال بن۔گئی ہے اور ہر وقت حادثہ پیش آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔اسی طرح سے پانی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ پانی ایک ایک بوند کےلئے ترس رہے ہیں ۔بتایاجاتا ہے کہ لوگوں نے بنیادی سہولیات کے حوالے سے متعدد بار متعلقہ محکمہ۔جات کے حکام وافسران کے دفاتر میں جاکر یا پریس ذریعے ان۔تتک شکایات پہنچائی لیکن متعلقہ افسران ٹس سے مس بھی نہیں ہوئے اور لوگوں کے مشکلات کو حل کرنے کرنے کےحوالے سے زحمت گوارا نہیں کی بلکہ عدم۔توجہی کا مظاہرہ کیا آج لوگ مبینہ طور میڈیا کے سامنے آئے اورمتعلقہ حکام سےمطالبہ کیا کہ فوری طور سڑکوں کی تجدید ومرمت کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور پانی کی معقول فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں لے مشکلات کا ازالہ ہوسکے بصورت دیگر لوگ سڑکوں پر آنے کےلئے مجبور ہوجائیں گے ۔

Comments are closed.