سرینگر انتظامیہ کے افسران اور پولیس ٹیم نے لالچوک اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا
دکانداروں کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کی تلقین ، احکامات کی خلاف ورزی پر گاڑیوں کے کاغذات ضبط
سرینگر/18اگست: کورنا وائرس کے چلتے شہر سرینگر میں بازار کھولنے کے ساتھ ہی ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے لالچوک کے کئی علاقوںکا دورہ کیا جس دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کے پاداش میںکئی گاڑیوںکے کاغذات ضبط کر دئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنا وائرس کے چلتے دکانداروں کی جانب سے شہر سرینگر میں ایس او پیز پر عمل کرنے اور مسافروں گاڑیوں کی جانب سے واضح کردہ احکامات پر من و عن عملدر آمد کرانے کیلئے منگل کو سرینگر انتظامیہ و پولیس کے افسران نے لالچوک اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ تحصیلدار سوتھ رابیہ یوسف راتھر کی سربراہی میں انتظامیہ کی ایک ٹیم جن کے ہمراہ پولیس بھی تھی نے لالچوک اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے دکانداروں سے تاکید کی کہ وہ سماجی دوری بنائے رکھنے کے علاوہ ایس او پیز پر من وعن عمل کریں جبکہ ماسک کے استعمال کا خاص خیال رکھا جائے ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر بھی تھے جنہوں نے تین گاڑیوں کو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے پاداش میں ان کے کاغذات ضبط کر لئے ۔ اس موقعہ پر تحصیلدار سوتھ رابیہ یوسف راتھر نے بتایا کہ کووڈ کے چلتے دکانداروں کو چاہئے کہ وہ ضلع انتظامیہ سرینگر کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر من و عن عمل کری جبکہ ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بغیر ماسک کسی کو بھی دکانوںپر آنے کی اجازت نہ دیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور اس ضمن میںجو بھی ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف کارورائی عمل میںلائی جائے گی ۔
Comments are closed.