کوڈ 19:وادی میں مزید 6 ازجان; مہلوکین کی تعداد560تک پہنچ گئی

سرینگر /18اگست/کے پی ایس : کوروناوائرس کے پھیلاو کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور وادی کشمیر میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ۔ذرائع کے مطابق وائرس میں مبتلاء مزید6افراد لقمہ اجل بن گئے اس طرح سے جموں وکشمیر میں مرنے والوں کی تعداد 560تک پہنچ گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں ہندوارہ کا70سالہ بزرگ شہری چھ دنوں زیرعلاج رہنے کے بعد آج سکمز میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔اومپورہ بڈگام کی 55سالہ خاتون اورترہگام کپوارہ کا65 سالہ شخص ایس ایم ایچ ایس میں جان بحق ہوئے ۔سرینگر کے چھاتی اسپتال میں ہندوارہ کا 65سالہ شہری اور سکمز بمنیٰ اسپتال میں کورونا میں مبتلا دو مریض وائرس سے لڑتے ہوئے دم توڑ بیٹھے ۔ایک سینئر ڈاکٹر کے مطابق گلاب باغ سرینگر کی 55سالہ خاتون 9دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہوئی ۔مکہامہ ماگام کی 50سالہ خاتون تین دن زیرعلاج رہنے کے بعد لقمہ اجل بن۔گئی ۔

Comments are closed.