کریری بارہمولہ جھڑپ میں لشکر کمانڈر سجاد حیدر سمیت تین جنگجوئوں ازجاں / دلباغ سنگھ
سجاد نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل کرنے میںماہر تھا ، تینوں کی ہلاکت بڑی کامیابی
سرینگر /17اگست: کریری بارہمولہ جھڑپ میں لشکر کمانڈر سجاد حیدر سمیت تین جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سجاد برہان وانی کے طرز عمل پر کام کر رہا تھا ۔ انہوں نے تینوں جنگجوئوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس کنٹرول روم سرینگر میں آئی جی پی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ کریری میں فورسز اہلکاروں پر حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا جس دوران مسلح جھڑپ ہوئی اور جھڑپ میں لشکر کمانڈر سجاد حید سمیت تین جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ لشکر کمانڈر کی شناخت سجاد حیدر کے بطور ہوئی جبکہ ان کے ہمراہ ایک مقامی جنگجو عنایت اللہ ساکنہ پٹن اور تیسرے جنگجو کی شناخت عثمان ساکنہ پاکستان کے بطور ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سجاد حیدر کشمیر میںبرہان وانی کے طرز عمل پر کام کر رہاتھااور مقامی نوجوانوں کو عسکری صفوں میںشامل کرنے کیلئے مصروف عمل تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک ایسے 20نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جو سجاد حیدر کے کہنے پر عسکری صفوں میں شامل ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سجاد حیدر فوج و فورسز کو کئی اہم کیسوں میں مطلوب تھا اور وہ عام شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث تھا ۔ ڈی جی نے کہا کہ سجاد حیدر ریاض نائیکو کی طرح بھی سوشل میڈیا پر ویڈ یو نشر کرتا تھا تاکہ نوجوانوںکو ز یادہ سے زیادہ عسکریت کی طرف مائل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کریری جھڑپ میںتین جنگجوئوں خاص طور پر لشکر کمانڈر کی ہلاکت پولیس و سیکورٹی فورسز کیلئے ایک اہم کامیابی ہے ۔
Comments are closed.