سرینگر/17اگست/سی این آئی// ریاسی جموں میں حضورؐ کی شان مبارک میں نازیبا الفاظ بولنے والے شخص اور اس واقع کے خلاف آج ٹینگہ پورہ بٹہ مالو چوک میں لوگوں کی ایک جمعیت نے پُر امن احتجاج کرتے ہوئے اس حرکت میں ملوث شخص کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ادھر اس واقع کے خلاف آج بانہال کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی سڑکوں پر نکل آئی جنہوںنے اس واقع میں ملوث شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریاسی جموں میں حضور اقدس ؐ کی شان مبارک میں گستاخی کرنے کے واقعے کے خلاف آج سول لائنز کے ٹینگہ پورہ بٹہ مالو میں لوگوں کی ایک جمعیت نے پُر امن احتجاج کیا۔ نوجوانوں نے قریب آدھے گھنٹے تک احتجاج جاری رکھا جس دوران انہوںنے پُر امن اور شائستہ طریقے سے ریاسی واقع کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا ۔احتجاج کرنے والے نوجوان حضورؐ کی شان مبارک میں دورد پڑھتے رہے اور آخر پر احتجاج پُرامن طریقے سے ختم کیا گیا ۔ واضح رہے کہ جموں کے ریاسی قصبہ میں گزشتہ روز ایک گستاخ شخص نے حضور ؐ کی شاند اقدم میں نازیبا الفاظ کہے تھے جس کے خلاف وادی کشمیر کے لوگوں میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے اس واقعے میں ملوث شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھر اس واقعے کے خلاف بانہا ل کے لوگ بھی سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے حضور ؐ کی شان اقدم میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ احتجاجی مظاہرین میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے جنہوں نے بھارت سرکھشا منچ کے لیڈر کو گرفتار کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.