ریاسی واقع کے خلاف کشتواڑ میں بند کی کال ؛ضلع میں انتظامیہ نے لگائی کرفیو جیسی بندشیں
سرینگر/17اگست/سی این آئی// پیغمبر ؐ کی شان میں نازیبا الفاظ کے خلاف کشتواڑ میں بند کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو جیسی بندشیں عائد کردی ہیں ۔ جبکہ لوگوں نے اس واقعے کے خلاف سخت برہمی کااظہار کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاسی میں بھارت رکھشا منچ کے ایک خود ساختہ لیڈر کی جانب سے مسلمانوں کے پیارے پیغمبر نبی اکرم ؐ کی شان مبارک میں نازیبا الفاظ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے خلاف کشتواڑ میں مرکزی مجلس شوریٰ کشتواڑ، صوت الاولیٰ ، انجمن اسلامیہ کشتواڑ اور دیگر جماعتوں نے بند کی کال دی تھی جس کے پیش نظر آج انتظامیہ نے کشتواڑ میں سخت بندشیں عائد کرکے لوگوں کی نقل و حمل محدود کردی ہے ۔ضلع میں سوموار کو تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی ۔ اس دوران حساس علاقوں میں فورسز اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ جگہ جگہ خار دار تار اور بیریکیڈ رکھے گئے تھے ۔ ادھر جموں کشمیر کے مختلف حصوں میں رہنے والے مسلم طبقہ سے وابستہ افراد نے اس واقع کے خلاف سخت برہمی کااظہار کیا اور گستاخ شخص کے خلاف سخت کاررائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments are closed.