دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحان ماہ نومبر سے منعقد ہونگے

نصاب میں 30فیصد کی خصوصی رعایت ، بورڈ آف اسکول ایجوکیشن تیاریوں میںمصروف

سرینگر/17اگست: کورنا وائرس کے چلتے 30فیصد نصاب میں کمی کے چلتے دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات وادی کشمیر میںماہ نومبر میں منعقد ہونے جا رہے ہیں جبکہ جموں صوبے کیلئے ان امتحانات کا انعقاد اگلے سال مارچ مہینے میںمتوقع ہے ۔ امتحانات کے انعقاد کیلئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن تیاریوں میںمصروف ہے جبکہ اس ضمن میں باضابطہ طور پر نوٹفکیشن بھی اجرا کی جائیگی ۔ سی این آئی کے مطابق عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے چلتے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں ، گیارہوی اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے جہاں پہلے ہی با ضابطہ طور نوٹس جاری کرتے ہوئے امتحانات کا بگل بجا دیا تھا وہیں بعد میں جموں کشمیر حکومت کی جانب سے امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ کیلئے نصاب میں 30فیصد کی رعایت کا اعلان کیا گیا اور یہ کہا گیا کہ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ کو صرف 70فیصد نصاب کا امتحان دینا ہوگا ۔ نصاب میں کمی کے اعلان کے بعد وادی کشمیر میں دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے امتحانات کا آغاز ماہ نومبر سے متوقع ہے جبکہ جموں صوبے کیلئے امتحان اگلے سال مارچ مہینے میںمنعقد ہونے جا رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ امتحانات کے احسن طریقے سے انعقاد کیلئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن تیاریوں میںمصروف عمل ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان امتحانات میںطلبہ کو سو نمبرات کے سوالیہ پرچہ فراہم کئے گئے تاہم انہیں محض 70فیصد کا ہی جواب لکھا ہوگا ۔ اس ضمن میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے با ضاطہ طور پر نوٹفکیشن بھی جاری کر دی جائے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ کورنا وائرس کے پیش نظر امسال امتحانات کے امتحانات پر شک و شوق بھی تھے تاہم بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ان تمام شکوک کا خاتمہ کرتے ہوئے امتحانی بگل بجا دیا ۔

Comments are closed.