وادی میں سوموار کا دن رواں برس کا گرم ترین دن رہا؛طویل خشک موسم نے سٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا ، لوگ پریشان
سرینگر/17اگست: وادی میں آج رواں برس کا گرم ترین دن رہا جس دوران آج سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 22ڈگری رہا ۔ جبکہ وادی میں موسم طویل مدت تک خشک رہنے کا 60سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں موسم گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے خشک ہے اور گزشتہ سٹھ برسوں میں اس طرح طویل مدت تک پہلی بار موسم خشک رہا ہے ۔ وادی میں آج کا دن رواں برس کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 22.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ شدت کی گرمی کی وجہ سے لوگوںکو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور سڑکوں سے جیسے آگ نکل رہی ہے ۔ لاک ڈاون ختم ہونے کے باوجود بھی سوموار کے روز بعد دوپہر شہر سرینگر کی سڑکوں سے لوگوں کی نقل و حمل کافی محدود دکھی کیوں کہ تیز دھوپ سے بچنے کیلئے لوگوں نے اپنے ہی گھروں میں رہنے کو ترجیح دی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق وادی میں اگلے کچھ دنوں تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہے گی البتہ دن کے درجہ حرارت میں تھوڑی کمی ہوسکتی ہے جبکہ جمعرات اور جمعہ کو ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے تاہم تیز اور شدید بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے ۔ دریں اثناء شہر و دیہات میں زمیندار بار ش نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے کیوں کی مسلسل خشک موسم سے فصل تباہ ہوچکا ہے ۔ ادھر پینے کے صاف پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوئی ہے کیوں کہ ندی نالے اور دریاء سوکھ چکے ہیں ۔
Comments are closed.