جموں/16 ؍اگست: حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے 3,17,751شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔
سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے98,141درماندہ مسافروں کو لے کر جبکہ براستہ لکھن پور2,19,610اَفراد کو حکومت نے116 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پر خیرمقدم کیا ۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے906مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔
اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 116کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 3,17,751شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 15؍اگست سے 16؍ اگست 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے1508 درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے جبکہ 960مسافر آج 95ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اَب تک 95ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے82,445درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.