جموں/16 ؍اگست : حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے449نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے349کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 100کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد28470تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے28470معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے6985سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک20943اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد542تک پہنچ گئی ،جن میں سے 501کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور41کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
اِس دوران آج مزید267شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے97اور کشمیر صوبے کے 170اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 793537ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 16؍اگست2020ء کی شام تک 765067نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں اَب تک413305افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں41723اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔6985کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ46380 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق317675اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اَب تک کورونا وائرس کے6915معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے1689سرگرم معاملات ہیں ۔5053مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ173 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 2429ہوئی ہیںجن میں سے 599سرگرم معاملات ہیں اور88مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 1742صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے 2053معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں436سرگرم معاملات ہیں اور 1577مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ40کی موت واقع ہوئی ہے۔
اُدھرکولگام میں1697مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں199سرگرم معاملات ہیںاور 1467صحتیاب ہوئے ہیںاور31کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 1570 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں97سرگرم ہیں اور 1448صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 25کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1772 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں352 سرگرم ہیں۔ 1382شفایاب ہوئے ہیں اور38 موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 1787ہوئی ہیںجن میں سے 518سرگرم ہیں اور1229اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ40کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اِدھرکپو اڑہ میں 1525 معاملات درج کئے گئے ہیں اور 379سرگرم معاملات ہیں اور1113صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 33 کی موت واقع ہوئی ہے۔با نڈ ی پورہ میں اب تک 1426مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے675سرگرم معاملات ہیں ، 731مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 20کی موت واقع ہوئی ہے۔ گا ند ربل میں کل 919 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں447سرگرم معاملات ہیں اور 459 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 13 کی موت واقع ہوئی ہے۔
اِسی طرح جموں میں وائر س کے 1965مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں763سرگرم معاملات ہیں اور1173صحت یاب ہوئے ہیںاور29کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک786 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے132 افراد سرگرم ہیںاور651اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع رام بن میں624معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 29سرگرم معاملات ہیں اور594 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہے۔
دریں اثنأکٹھوعہ میں663مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 108سرگرم معاملات ہیںاور 554اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے جبکہا ود ھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 649 ہوئی ہیں جن میں سے 98معاملات سرگرم ہیں۔ 549اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02کی موت واقع ہوئی ہے
ضلع سا نبہ میں 567مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 162سرگرم معاملات ہیں اور 404اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ ڈ وڈ ہ میں 337عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے40معاملات سرگرم ہیں جبکہ295مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں328معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 86سرگرم معاملات ہیں جبکہ240مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے اور ریا سی میں بھی277معاملات سامنے آئے ہیں جن میں153گرم ہیں اور124مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ضلع کشتوا ڑ میں 181مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں23سرگرم معاملات ہیں اور 158اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔
بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔
ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔
بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔
دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔
ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔
ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔
دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔
بلیٹن میںمزید بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈ یسن جے اینڈ کے آیوش ادویات کو تقسیم کررہی ہے جس میں قوت مدافعت بڑھا دینے والی،امیونو موڈلیٹر ، اینٹی آکسیڈینٹ ، ، ذہنی تنائو ، میٹابولزم ریگولیٹر ، اینٹی الرجک ، بخار کو کم کرنے والی ، دافع سعال ، پھیپھڑوںکی راحت وغیر ہ ادویات شامل ہیں کووِڈ۔19 وبائی امراض کے دوران دی جاتی ہے۔
محکمہ اب تک 7.94 لاکھ لوگوں کو ادویات فراہم کرچکا ہے جس میں مختلف فرنٹ لائن ورکر ، سینئر شہری، پی آرآئیز ، پولیس ،نیم فوجی شخصیات اور عام لوگ شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ احتیاطی تدابیر اور یوگا تھراپی کا لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ طرزِ زندگی اور ذہنی عوارض کا خیال رکھیں تاکہ اِس وَبائی مرض کے دوران جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔
لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.