پہلگام میں ایک موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار

سرینگر/16اگست: سیاحتی مقام پہلگام میں ایک موٹر سائکل سوار اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب اس کی بائک کو حادثہ پیش آیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں اتوار کی صبح ایک موٹر سائکل ایک گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار گلزار احمد شیخ ولد عبدالرحمان شیخ ساکنہ پہلگام شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس واقع کی پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کے حوالے سے کیس درج کرلیا گیا ہے ۔

Comments are closed.