مہلک وبائی بیماری نے مزید 8افراد کی جان لی ، مہلوکین کی تعداد 540تک پہنچ گئی

نئے 449مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں ، مثبت معاملا ت کی تعداد28470ہوئی ،267صحت یاب

کشمیر میںاموات کی تعداد پانچ سو سے متجاویز ،سرینگر میں آج بھی 129مثبت معاملات درج

سرینگر/16اگست: جموںکشمیر میں بھی کورنا وائرس کی وبائی بیماری سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کو مزید 8افراد کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 440تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں اتوار کے روز مزیدنئے 449مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں ،جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مثبت معاملا ت کی تعداد28470ہوئی جبکہ267صحت یابی کے بعد اسپتا لوں سے رخصت کئے گئے ۔ ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ اتوار کو 8مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 540تک پہنچ گئی ہے۔ اتوارکو مزید 8 ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں کورنا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 540 ہوگئی ہے جن میں کشمیر صوبے سے 501 اور جموں صوبے سے 39 شامل ہیں۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ادھر جموں کشمیر میں اتوار کے روز مزیدنئے 449مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں ،جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مثبت معاملا ت کی تعداد28470ہوئی جبکہ267صحت یابی کے بعد اسپتا لوں سے رخصت کئے گئے ۔سرینگر آج بھی مثبت معاملات میں اوپر رہا اور 129نئے مثبت معاملات سرینگر سے ریکارڈ کئے گئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 339جبکہ جموں سے 100معاملات ریکارڈ کئے ۔

Comments are closed.