ریاض بٹ
سرینگر: وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں نالہ سندھ پر ناجائز طور مچھلیاں پکڑنے کا کام شد و مد سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنگن میں نالہ سندھ پر کئی لوگ مچھلیوں کو پکڑنے کیلئے بہت سارے حربے استمال کرتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ مچھلیوں کو پکڑنے کیلئے بلیچ پاؤڈر یا تو بجلی کا کرنٹ استمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نالہ سندھ میں موجود مچھلیوں کا وجود ہی ختم ہونے جارہا ہے اس ضمن میں علاقے کے لوگوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ بالکل خاموش تماشائی بن کے بیٹھا ہے اور وہ دن دور نہیں جب نالہ سندھ سے ان مچھلیوں کا وجود بھی ختم ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ اگر چہ متعلقہ محکمہ نے اس کیلئے ملازم بھی تعینات کئے ہیں تاہم وہ کہیں نظر نہیں آتے اور ایسا لگتا کہ ان لوگوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے علاقے کے لوگوں نے اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کے ڈائریکٹر سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی اور ناجائز طریقوں سے مچھلیوں کو پکڑنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے اور ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کے احکامات صادر کریں تاکہ ناجائز طور طریقوں سے مچھلیوں کو پکڑنے پر روک لگ سکے ۔
Comments are closed.